ماں کو بیماری سے بچانا چاہتی ہو تو مجھ سےشادی کر لو ، جعلی پیر کا خاتون کو مشورہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 1 اپریل 2018 18:02

ماں کو بیماری سے بچانا چاہتی ہو تو مجھ سےشادی کر لو ، جعلی پیر کا خاتون ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل2018ء)ماں کو بیماری سے بچانا چاہتی ہو تو مجھ سےشادی کر لو ، جعلی پیر نے ماں کی صحت یابی کے لیے آنے والی خاتون کو جھانسہ دے ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کی عوام پیروں اور روحانی رہنماوں سے کافی عقیدت رکھتے ہیں اور انکی اس عقیدت کو کمزوری بنا کر کچھ جعلی پیر انکو بے وقوف بھی بناتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا۔کچھ عرصہ پہلے ایک الیکٹریشن خراب تار کی مرمت کے لیے 23 سالہ خاتون الیکٹریکل انجنئیر کے گھرآیا ۔اس دوران اس نے محسوس کیا کہ وہ لڑکی اپنی بیمار ماں کے ساتھ خصوصی لگاو رکھتی ہے۔اس نے اس چیز کو بھانپ لیا تو اسی کمزوری کو استعمال کرنے کی ٹھانی۔کچھ روز بعد اس نے خود کو پیر ظاہر کر کے اس خاتون کے گھر کال کی اور بتایا کہ وہ ایک روحانی رہنما ہے اور اسکی ماں کی جان بچا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

خاتون نے متاثر ہو کر اسے گھر بلایا اور اس کے ذریعے اپنی ماں کا علاج کروایا کچھ دنوں کے منتر جنتر کے بعد اس لڑکی کو کہا وہ دلہنوں جیسے کپڑے پہنے جس کے بعد وہ اسے مندر لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ پھیرے لینے لگا ۔لڑکی نے مزاحمت کرنا چاہی تو اس نے کہا کہ اگر تم اپنی ماں کو بچانا چاہتی ہو تو مجھ سے شادی کر لو اس دوران اس نے لڑکی کو جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش بھی کی جس پر لڑکی نے پولیس کو بتا کر اسے گرفتار کروا دیا۔