روس میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعے کے بعد علاقائی گورنر نے استعفیٰ دے دیا

اتوار 1 اپریل 2018 20:20

روس میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعے کے بعد علاقائی گورنر نے استعفیٰ ..
ماسکو ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) روس میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعے کے بعد علاقائی گورنر نے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی شہر کیموروو میں خریداری کے ایک مرکز میں آتشزدگی کے بعد علاقائی گورنر مستعفی ہو گئے ہیں۔ گورنر آمان تولیجیو نے بتایا کہ وہ اتنے بھاری بوجھ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے۔ گورنر نے مزید کہا کہ ان کا مستعفی ہونا ہی واحد درست فیصلہ ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کو شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 64 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 41 بچے تھے۔

متعلقہ عنوان :