کویت میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 پاکستانیوں سمیت 15 افراد جاں بحق ،ْ 4 زخمی

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 4 افراد کو بسیں کاٹ کر نکالا گیا ،ْ سات بھارتی اور پانچ مصری بھی زندگی کی بازی ہار گئے

اتوار 1 اپریل 2018 21:20

کویت میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 پاکستانیوں سمیت 15 افراد جاں ..
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2018ء) کویت میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 پاکستانیوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔کویت کے جنوبی علاقے میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 15 ملازم جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کویت فائر سروس ڈائریکٹریٹ کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 4 افراد کو بسیں کاٹ کر نکالا گیا۔

کویتی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 7 بھارتی، 5 مصری اور 3 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔کویت آئل کمپنی کے مطابق مسافر بسیں کمپنی کے کنٹریکٹ ملازمین کو لے کر جارہی تھیں کہ برجان آئل فیلڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :