خورشید احمد شاہ کی بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خون سے کھیلنے والے کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی کو دبا نہیں سکتے ،ْبیان

اتوار 1 اپریل 2018 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2018ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و تشدد سے اقوام عالم میں اپنے چہرے کو داغدار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے وسیع جانی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خون سے کھیلنے والے کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی کو دبا نہیں سکتے۔