Live Updates

نواز شریف، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف اور شہباز شریف سب سے بڑے کرپٹ ہیں،عمران خان

ایوب خان امریکہ گیا تو انہیں امریکی صدر لینے آیا اورشاہد خاقان عباسی امریکہ گیا تو اسکے کپڑے اتارے گئے،جب تک اپنی عزت خود نہیں کروائیں گے دنیا عزت نہیں کریں گی،چیئرمین تحریک انصاف کا ممبرسازی کیمپ میں خطاب

اتوار 1 اپریل 2018 23:30

نواز شریف، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف اور شہباز شریف سب سے بڑے کرپٹ ہیں،عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اکبر چوک این اے 133میں لگائے گئے ممبر ساز ی کیمپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ملک پاکستان کی ترقی کا راز جاننے کے لئے ٹیمیں بھیجتے تھے ایوب خان امریکہ گیا تو انہیں امریکی صدر لینے آیا ، اب کٹھ وزیر اعظم خاقان عباسی امریکہ گیا تو اسکے کپڑے اتارے گئے جو قابل افسوس ہے ، ملکہ برطانیہ نے خود ایوب خان کو دعوت دیکر بلایا اور عزت دی ، میں خود سبز پاسپورٹ پر پورے یورپ میں گیا ، اب پاکستانی پاسپورٹ والوں کو علیحدہ کھڑا کر دیتے ہے جب تک اپنی عزت خود نہیں کروائیں گے دنیا عزت نہیں کریں گی یہ ملک قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بنا ،انہوں نے کہا کہ آج نریندر مودی کی حکومت میں ہندوستان کے مسلمانوں کو برا حال ہے ، آج بھی وہاں کے مسلمانوں کو قائد اعظم یاد آتے ہے ، 80 فیصد مسلمان وہاں غربت کی لکیر کے نیچے ہے ، گائے کا گوشت کھانے پر ہندوستان میں مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے ، پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے ، نواز شریف کرپٹ اسحاق ڈار ، خواجہ آصف اور شہباز شریف سب سے بڑے کرپٹ ہے ، شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی میں کرپشن کی ہے ، شہباز شریف سالانہ ساڑھے چھ سو کروڑ کی کرپشن کرتا ہے ، پنجاب میں پولیس کو ٹھیک نہیں کیا گیا ، ہسپتال اور کالجز نہیںبنائے گئے ، پولیس کی وردی بدل کر ان کو ڈاکیہ بنا دیا گیا ہے ، پولیس کے نظام میں بہتری نہیں کی گئی ، پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے پولیس کو یورپ کی پولیس بنا دیا ہے ، اورنج ٹرین منصوبہ صرف پیسے بنانے کے لئے ہے ، 2018الیکشن کا سال ہے اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 133کی عوام نے اکبر چوک پر تاریخی استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، لاہور صرف پی ٹی آئی کا قلعہ ہے ، عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے ، پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ممبر سازی کیمپ کی افتتاحی تقریب کو کامیاب بنانے پر مبار ک باد پیش کرتا ہوں ، عمران خان کے دو روزہ دورے نے حکمرانوں کی نیندوں کو حرام کر دیا ہے ، 29اپریل کا جلسہ جاتی عمرہ کے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ، عمران خان کی اکبر چوک آمد پرزبر دست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ، فضا میں غبارے چھوڑے گئے ،عمران خان کی آمد کے موقع پر میاں اختر کی طرف سے چار بکروں کا صدقہ دیا گیا، اس موقع پر علیم خان ، شعیب صدیقی ، سینٹر فیصل جاوید ، فیاض بھٹی ، شبیر سیال ، امجد خان ، عبدالکریم کلواڑ، ڈاکٹر شاہد صدیق ، غلام محی الدین دیوان ، میاں جاوید علی ، ایم پی اے شنیلا روت ، میاں اختر حسین ، ملک عامر کھو کھر ، چوہدری منشاء سندھو سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات