آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم و نہتے شہریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم اور بربریت کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا

پیر 2 اپریل 2018 00:30

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم و نہتے شہریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم اور بربریت کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج پورے آزاد جموں و کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کی شدید مذمت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا۔ انہوں نے مذید کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔