عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی افواج کے مظالم اور بربریت کا نوٹس لے،صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان

پیر 2 اپریل 2018 00:30

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی افواج کے مظالم اور بربریت کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے (آج) پیر کو پورے آزاد جموں و کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اہلکار نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو بلاوجہ قتل کر کے انہیں دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی ہمیشہ اخلاقی حمایت کی ہے اور یہ حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :