عراق میں داعش کے ہاتھوں ہلاک 38 مزدوروں کی باقیات بھارت کے حوالے

تمام مقتولین کی میتیں خصوصی فوجی طیارے پر بھارت روانہ کی جائیں گی،عراق میں بھارتی سفیر کا بیان

پیر 2 اپریل 2018 11:29

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) عراقی حکومت نے سنہ2014ء میں شمالی شہر موصل میں دہشت گرد گروپ ’داعش‘ کے حملے میں ہلاک ہونے والے 38 مزدوروں کی لاشیں نئی دہلی کے حوالے کردیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق میں متعین بھارتی سفیر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ تمام مقتولین کی میتیں خصوصی فوجی طیارے پر بھارت روانہ کی جائیں گی۔

خارجہ امور کے وزیر بھی ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عراقی حکام نیگذشتہ برس موصل میں ایک اجتماعی قبر کا پتا چلایا تھا جس میں دفن کیے گئے افراد کی شناخت ان بھارتی مزدوروں کے طورپر کی گئی تھی جنہیں موصل کیقریب داعش نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مقتولین میں بیشتر کا تعلق شمالی بھارت سے بتایا جاتا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 2014ء میں بھارت کے 39 شہریوں کو اغواء کرلیا گیا تھا جس کیبعد ان کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں متضاد اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔ان بھارتی شہریوں کو داعش نے سنہ2014ء کو موصل سمیت عراق کے وسیع علاقے پر ڈرامائی انداز میں قبضے کے دوران اغوائ کیا۔ مغربی موصل کے شمالی علاقے دوش سے ان کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے ملی تھیں۔

متعلقہ عنوان :