حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے،سابق ایرانی صدر

ْ حکومت نے اپنا انتقامی طرز عمل تبدیل نہ کیا تو اس سے ملک تباہ ہوجائے گا،محمود احمدی نژاد

پیر 2 اپریل 2018 11:29

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پرامن مظاہرین اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کے مکروہ ہتھکنڈوں کا استعمال ترک کرے، ورنہ ایران کا انجام تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے دو الگ الگ بیانات میں سابق ایرانی صدر نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا انتقامی طرز عمل تبدیل نہ کیا تو اس سے ملک تباہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

محمود احمدی نڑاد نے اپنے سابق معاون حمید بقائی کو جیل میں ڈالے جانے کی شدید مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ بقائی پر 3.5 ملین یورو اور ساڑھے سات لاکھ ڈالر کی رقم کی خورد برد کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔سابق ایرانی صدر نے ایک دوسرے بیان میں کا کہ عدلیہ شہریوں کو محض احتجاج کی بناء پر گرفتار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مظاہرین کا قصور یہ ہے کہ وہ ملک میں ریاستی اداروں کی بد انتظامی اور ظالمانہ رویے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔۔ انہیں جھوٹیاور من گھڑت الزامات میں جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ ایران اپنے اصل راستے سے ہٹ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :