بھارتی شہر اندور میں چارمنزلہ ہوٹل زمین بوس، 10 افراد ہلاک

وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے فی کس دو لاکھ، زخمیوں کے لیے 50000 روپے دینے کا اعلان

پیر 2 اپریل 2018 11:29

اندور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک ہوٹل کی چار منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی ،جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مدھیہ پردیش وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہاند نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمی افراد کے لیے 50000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق عمارت گرنے کا حادثہ گزشتہ رات پیش آیا ،حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ، اور اب تک 12 افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے ۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔مدھیہ پردیش وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہاند نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمی افراد کے لیے 50000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :