چارسدہ، نجی تعلیمی ادروں کی من مانیاں، خودساختہ فیسوں کی وصولی پر والدین میں تشویش

پیر 2 اپریل 2018 15:38

چارسدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) ضلع چارسدہ میں جاری میٹرک امتحانات کوبہانہ بناکر پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے طلبہ سے اضافے فیس لینا شروع کردئیے ہیں، والدین نے حکومت سے سکولزانتظامیہ کے اس ظلم کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواکے تمام تعلیمی بورڈزکے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات جاری ہیںجس کے لئے سرکاری ونجی تعلیمی ادروں میں امتحانی سنٹرزقائم کئے گئے ہیں اس وقت تحصیل چارسدہ ، تنگی، شبقدراوردیگر علاقوں کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز میں ہزاروں کی تعدادمیںجماعت نہم ودہم کے طلبہ امتحانات دے رہے ہیں جن سے نجی سکولزانتظامیہ امتحانی سنٹرزکی مد میں تین ہزارفی طلبہ وصول کررہی ہے اس اقدام پرطلبہ کے والدین میں شدید غم وغصے پایاجاتاہے والدین کاکہناہے کہ اس مہنگائی کے دور میں وہ اپنے بچوں کو بڑی مشکل سے تعلیم دے رہے ہیں اوپر سے خودساختہ فیسوں کے باعث طلبہ پرتعلیم کے دروازے بندکئے جارہے ہیں انہوں نے وزیرتعلیم سے مطالبہ کیاکہ نجی تعلیمی ادروں کی انتظامیہ کونکیل ڈالنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔