سعودی عرب ،زرعی خلا ف ورزیوں پر متعدد کمپنیو ں پر 12 لاکھ ریال جرمانے عائد

پیر 2 اپریل 2018 15:43

سعودی عرب ،زرعی خلا ف ورزیوں پر متعدد کمپنیو ں پر 12 لاکھ ریال جرمانے ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) سعودی عرب کی وزارت ماحولیات پانی و زراعت کی کمیٹی نے متعدد زرعی کمپنیوں پر خلاف ورزی و غیر معیاری زرعی ادویات کے سپرے کرنے پر 12 لاکھ 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودیذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت زراعت کی جانب سے زرعی فارم اورکمپنیوںکو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معیاری زرعی ادویات کا سپرے نہ کریں۔ اس حوالے سے وزارت کی جانب سے تفتیشی ٹیمیں مسلسل دور ہ کرتی ہیں جو اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ زرعی دوائوں کا استعمال مقررہ قواعد کے مطابق کیا جارہا ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے وزارت زراعت کی تفتیشی ٹیموں نے متعدد زرعی کمپنیوں اور فارمز پر خلاف ورزی ثابت ہونے پر جرمانے عائد کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :