سعودی عرب،زرعی خلا ف ورزیاں، متعدد کمپنیو ں پر 12 لاکھ 50ہزار ریال جرمانے عائد

جرمانے مملکت میں زرعی اجناس اور انسانی صحت کو آلودہ کرنے پر کئے گئے، سعودی وزارت ماحولیات و زراعت

پیر 2 اپریل 2018 18:21

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) سعودی وزارت ماحولیات پانی و زراعت کی کمیٹی نے زرعی خلا ف ورزیوں پر متعدد کمپنیو ں پر 12 لاکھ 50ہزار ریال جرمانے عائد کر دئیے، جرمانے مملکت میں زرعی اجناس اور انسانی صحت کو آلودہ کرنے پر کئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات پانی و زراعت کی کمیٹی نے متعدد زرعی کمپنیوں پر خلاف ورزی و غیر معیاری زرعی ادویات کے اسپرے کرنے پر 12 لاکھ 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

سبق نیوز کے مطابق وزارت زراعت کی جانب سے زرعی فارم اورکمپنیوںکو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معیاری زرعی دوائوں کا اسپرے نہ کریں۔ جو اسپرے وزارت کی جانب سے تسلیم شدہ ہے اسے فصلوں کیلئے استعمال کیا جائے۔ ادویات کے اسپرے کیلئے مقدار اور طریقہ کار کی بھی وضاحت کی جاتی ہے تاکہ فصل انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزارت کی جانب سے فیلڈ میں تفتیشی ٹیمیں مسلسل دور ہ کرتی ہیں جو اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ زرعی دوائوں کا استعمال مقررہ قواعد کے مطابق کیا جارہا ہے یا نہیں۔

غیر معروف زرعی دوائیں اسپرے کرنے پر وزارت زراعت کی جانب سے 200 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ کمپنی یا زرعی فارم کو عارضی بنیادوں پر یا مستقل طور پر بھی بند کردیاجاتا ہے۔ اس حوالے سے وزارت زراعت کی تفتیشی ٹیموں نے متعدد زرعی کمپنیوں اور فارمز پر خلاف ورزی ثابت ہونے پر جرمانے عائد کئے ہیں۔ وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں زرعی اجناس کو کسی بھی طرح آلودہ نہ کیا جائے کیونکہ کیٹرے مار ادویات کے مابعد اثرات فصل پر مرتب ہوتے ہیں جس سے انسان براہ راست متاثر ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :