مینار پاکستان کا نام تبدیل کیے جانے کا امکان

ْ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست فل بینچ کو بھجواکر سماعت کرنے کی ہدایت

پیر 2 اپریل 2018 20:35

مینار پاکستان کا نام تبدیل کیے جانے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے احتجاج کیلئے مینار پاکستان کو مختص کرنے اور اسے برطانیہ کے ہائیڈ پارک قرار دینے کیلئے درخواست فل بنچ کو بھجوادی اور ہدایت کی کہ فل بنچ اسی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔ اس لیے اس درخواست کو بھی فل بنچ کے سامنے پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس میں میں موقف اختیار کیا کہ مال روڈ پر احتجاج سے کاروبار زندگی مفلوج ہوجاتی ہی. مال روڈ نہ صرف کاروباری مرکز ہے بلکہ سرکاری دفتر بھی مال روڈ اور اسے ملحقہ سڑکوں پر ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی لگائی تھی لیکن عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔ درخواست میں تجویز دی گئی کہ لندن کی طرح لاہور میں بھی احتجاج کیلئے ہائیڈ پارک کی طرز پر جگہ مخصوص کی جائے۔ درخواست میں میں استدعا کی گئی مینار پاکستان کو احتجاج کیلئے مختص کرکے ہائیڈ پارک کا درجہ دیا جائے تاکہ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرسکیں۔