انٹر ورسٹی ویمن ویلی بال چیمپئن شپ افتتاحی تقریب کا انعقاد

پاکستانی خواتین پڑھائی کے ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کریں، ثریا نسیم

پیر 2 اپریل 2018 22:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور ایچ۔ای۔سی کے تعاون سے انٹر۔ورسٹی ویمن ویلی بال چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب حمیدی ہال پاکستان سپورٹس بورڈ میں1اپریل کو منعقد کی گئی۔اس چار روزہ ویمن ویلی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں نے حصہ لی۔ افتتاحی تقریب کی مہمانے خصوصی ایم۔

پی۔ اے پنجاب پارلیمنٹ اور ویمن ویلی بال فیڈریشن کی صدر ثریا نسیم تھی انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری بچیوں جیسی ہے مجھے انہیں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، میں چاہتی ہوں پاکستانی خواتین پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ان کے سکالرشپ کیلئے کام کرو گی اور میں انہیں آگے جاتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر سپورٹس تصور عزیز نے طالبات کو تمام میچیز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس کے ساتھ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی چیئرمین سپورٹس کمیٹی ڈاکٹر بشرا عنایت نے طالبات کی حو صلہ افزاء کی اور کہا کہ محنت سے کام کریں اوراپنے اندر برداشت پیدا کریں، اس کھیل سے اپنی پہچان بنائے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔

آخری میچیزچار یونیورسٹیوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اے جے کے یونیورسٹی بمقابلہ قومی جامعہ علوم اور صنعت و حرفت ( نسٹ) اور پنجاب یونیورسٹی لاہور بمقابلہ جامعہ لاہور برائے انتظامی سائنسز (لمس) کے درمیان کھیلا گیا جس میں پہلی پوزیشن پنجاب یونیورسٹی لاہور ، دوسری جامعہ لاہور برائے انتظامی سائنسز (لمس) اور تیسری پوزیشن اے۔جے۔کے یونیورسٹی نے لیں۔اس تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے طالبات اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔