لاہور،خیبرپختوانخواہ حکومت کا تمام ڈاکٹرز کو سرکاری منظورشدہ نسخہ لکھنے کا حکم

پیر 2 اپریل 2018 23:47

لاہور،خیبرپختوانخواہ حکومت کا تمام ڈاکٹرز کو سرکاری منظورشدہ نسخہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) خیبرپختوانخواہ حکومت نے تمام ڈاکٹرز کو سرکاری منظورشدہ نسخہ لکھنے کا حکم دیدیا۔خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ،نجی ہسپتالوں کے لئے پالیسی واضح کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرز حکومت کی طرف سے منظور شدہ عالمی معیار ادویات کا نسخہ ہی لکھ سکیں گے،ڈاکٹر کسی بھی دوائی کیساتھ برینڈز نہیں بلکہ سالٹ جنیرک دوائی کا نام لکھیں گے ۔

(جاری ہے)

سالٹ کے سپیلنگ درست ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز فارما کمپنیوں کیساتھ ساز باز رشوت نہیں لے سکیں گے۔ ذرائعکے مطابق ادویات کی نسخہ جات فارماسسٹ کی نگرانی میں مریضوں کو ادویات دی جائیں گی۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں جنریک میڈیکل اسٹورز ، فارمیسی قائم کی جائیں گی۔جنریک فارمیسی اور میڈیکل سٹور کی نگرانی منظور شدہ فارماسسٹ کریگا۔خیبرپختوانخواہ حکومت کا پالیسی نافذکرنے سے ادوایات کی قیمتیں کم ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :