لاہور،تحریک لبیک یارسول اللہ نے ملک بھرمیں دھرنا دینے کی دھمکی

پیر 2 اپریل 2018 23:46

لاہور،تحریک لبیک یارسول اللہ نے ملک بھرمیں دھرنا دینے کی دھمکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ نے ملک بھرمیں دھرنا دینے کی دھمکی دیدی، داتا دربار کے باہر تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دے دیا گیا، بدھ تک مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں دھرنے ہوں گئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کا داتا دربار کے باہر مولانا خادم حسین رضوی کی قیادت میں احتجاج دھرنے میں تبدیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

کارکنان کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہیں۔مولانا خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دھرنا فیض آباد جن مطالبات پر ختم کیا گیا تھا وہ ابھی تک پورے نہیں کئے گئے۔ نہ تو انتخاب اصطلاحات میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوئی ہے اور نہ ہی تحریک لبیک کے کارکنان کو شھید کرنے والے مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے۔ حکومت کو بدھ تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اس کے بعد ملک میں دھرنے دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :