سعودی عرب پر ایک اور خوفناک میزائل حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 3 اپریل 2018 02:01

سعودی عرب پر ایک اور خوفناک میزائل حملہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2018ء) سعودی عرب پر ایک اور خوفناک میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کاسعودی عرب پر ایک اورحملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہرظہران الجنوب پر میزائل حملہ داغا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم میزائل اپنے نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ میزائل گرنے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ایران پر حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کرکے حملے کروانے کا الزام عائد کر چکا ہے۔ جبکہ اب تک سعودی عرب پر درجنوں میزائل حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :