جرمنی میں کردوں کی کالعدم تنظیم کے خلاف مقدمات کے اندراج میں اضافہ

منگل 3 اپریل 2018 13:46

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ نے رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں دہشت گردی کے تقریباً 400 واقعات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق کارلس روہے میں قائم اس دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ اس دوران کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی پر قائم کیے جانے والے مقدمات میں نمایاں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے اور فروری کے آخر تک یہ جماعت تقریباً ایسی50 واقعات میں ملوث ہے۔ 2017 ء میں اس جماعت پر 130 کیسز قائم کیے گئے تھے۔ گزشتہ برس جرمنی میں دہشت گردی کے 1,210 کیسز کی تحقیقات کی گئی تھیں، جن میں سے 1,031 کا تعلق مسلم انتہا پسندی سے تھا۔

متعلقہ عنوان :