پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

منگل 3 اپریل 2018 15:10

لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے خلاف مقامی شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے جس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہو رہی اور پیٹرول بدستور مہنگا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی روکنے کے ساتھ قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :