رافیل نڈال جرمنی کے خلاف ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کوارٹر فائنل کیلئے سپین ٹیم میں شامل

منگل 3 اپریل 2018 16:00

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال کو آئندہ ماہ جرمنی کے خلاف شیڈول ڈیوڈ کپ ٹائی ورلڈ گروپ کوارٹر فائنل کیلئے اسپینش ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن رواں برس سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں کوارٹر فائنل کے دوران انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے، اس کے بعد انہوں نے میامی اوپن سے دوبارہ کورٹس میں واپسی کا فیصلہ کیا تھا لیکن 100 فیصد فٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور اب توقع ہے کہ وہ ڈیوس کپ سے دوبارہ مقابلوں کا آغاز کریں گے۔

نڈال کے علاوہ پبلو کارینو بسٹا، روبرٹو باٹسٹا ایگٹ، ڈیوڈ فیرر اور فیلی سیانو لوپز جرمنی کے خلاف ٹائی میں اسپینش ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :