لاہور، سات منزلہ پلازے میںآ تشزدگی ، پانچ افراد جا ںبحق

منگل 3 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) برکت مارکیٹ میں واقع سات منزلہ پلازے میںآ گ لگنے سے جہاں متاثرہ پلازہ مکمل طور پر خاکستر ہو کر رہ گیا ہے وہاں آتشزدگی کے اس واقعہ سے پانچ افراد کی ہلاکتوں اور چھ افراد کے زخمیوں ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسی ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا ہے ہلاک ہونے والے افراد کی ہلاکتوں کی وجہ آتشزدگی سے پھیلنے والے دھوئیں کے باعث دم گھٹنا بتائی گئی ہے ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ شہباز ،40 شاہد،30 سالہ طالب اور 15 سالہ شکیل شامل ہیں جبکہ مرنے والے ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی بتایاگیا ہے کہ لاہور کی مشہور ترین برکت مارکیٹ میں واقع اس سات منزلہ پلازے میں آتشزدگی کا سلسلہ منگل کی صبح چھ بجے شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کی آخری دونوں بالائی منزلوں تک پھیل گیا پلازے میں ایمرجنسی راستے اور آگ بجھانے کے حالات کی موجودگی کے باوجود عملے میں تربیت نہ ہونے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہوا آتشزدگی سے پلازے میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کا خاکستر ہوگیا تاہم آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے ایک گھٹنہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ریسکیو حکام کے مطابق پلازے میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے جبکہ دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے پانچوں افراد پلازے کی آخری دو منزلوں میں واقع فلیٹوں میں رہائش پذیر تھے جو آگ لگنے کے دوران گہری نیند سو رہے تھے اور انہیں جان بچانے کا موقع نہ مل سکا جو دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید جائے حادثہ پرپہنچ گئے اور انہوں نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی شروع کر دی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ذمہ داری حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی شہریوں کو اپنے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاہم ہونے والے نقصان کی مجموعی مالیت کا تاحال اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :