سعودی ولی عہد ، سعودی عرب میں مرد وخواتین کو برابر تنخواہ دی جاتی ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اپریل 2018 17:42

سعودی ولی عہد ،  سعودی عرب میں مرد وخواتین کو برابر تنخواہ دی جاتی ہے
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اپریل 2018ء) سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ اسلام میں مرد و خواتین برابر ہیں ، دونوں میں کوئی تفریق نہیں ہے ۔ اس لیے سعودی عرب میں نجی شعبوں میں مردوں وعورتوں کو برابر تنخواہ دی جاتی ہے ۔ سعودی عرب کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے ، جہاں انکو مساوی حقوق فراہم کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

دی اٹلانٹک میگزین کوانٹرویودیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ وہ خواتین اور مردوں میں تفریق نہیں کرنا چاہتے لیکن پھر بھی وہ سعودی عرب میں خواتین کے ولی کےقانون کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتے کیونکہ سعودی عرب میں ابھی بھی ایسے لاتعداد خاندان موجود ہیں جو خواتین کو آزادی دینے کے قائل نہیں ہیں۔

اس لیے خواتین کو ولی کی بغیر سفر کرنے کی اجازت تو دے دی گئی ہے لیکن ابھی بھی انھیں سفر کرنے کے لیے ولی سے اجازت لینا ضروری ہے ، اس کے بغیر وہ سفر نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :