اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اپنی خاموشی توڑیں ، راجہ نصیر احمد

منگل 3 اپریل 2018 18:24

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اپنی خاموشی توڑیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی مظالم پر عرصہ دراز سے اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم ہے شوپیاں میں کشمیریوں کی شہادتیں انسانیت کی تذلیل ہے مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی روز 20کشمیریوں کی شہادت بھارتی فوج کی کھلم کھلادہشت گردی ہے مودی سرکار نے جنت نظیر وادی کو بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے جہاں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں دکھائی دیتی ہیں تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے باوجود پاکستانی قومی ترانوں کی آواز بلند کی جوبھارت کے لیے سبق ہے شوپیاں واقع بھارت کے منہ پر گہرا داغ ہے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے 6اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان کر کے کشمیری اور پاکستانی عوام کے ایک ہونے کا واضح پیغام دیا ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیںظلم کے تمام حربے آزمانے کے باوجودکشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکا بھارت جا ن چکاہے کہ کشمیریوںکاپاکستانیوںکے ساتھ انتہائی مضبوط ا ور نہ ختم ہونے والارشتہ ہے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرمیںرہنے والے بہن بھائیوںپر ہروہ ظلم کیاہے جس کی تاریخ میںکہیںمثال نہیںملتی اس کے باوجودبھی وہ مقبوضہ کشمیرکے اندرنسل درنسل چلنے والی آزادی کی جدوجہدکوختم نہیںکرسکاہرنئے نکلنے والے دن کے ساتھ آزادی کی جدوجہدمیںاضافہ ہورہاہے اورکشمیری اپنی منزل الحاق پاکستان تک اپنی جدوجہدجاری وساری رکھیںگے ان خیالات کااظہارانہوںنے شوپیاں واقع کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ اور تاریخ کے بد ترین مظالم کو فوری طور پر بندکرے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق دیا جائے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرہیوی اورجدیدترین گنوںسے فائرنگ وگولہ باری بھارتی افواج کی بوکھلاہٹ اوران کی شکست کاواضح ثبوت ہے انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے رہائشیوںکی جرات وبہادری کوسلام کرتاہوںجوبھارتی افواج کی توپوںسے نکلنے والے گولے اورکلاشنکوفوںکی گولیوںکواپنے سینوںپرکھاکردشمن کے ناپاک قدم کووطن عزیزپرنہیںرکھنے دے رہے لائن آف کنٹرول کے رہائشی بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے باوجودبھی اپنے گھروںکونہیںچھوڑرہے ان کی ہمت اورحوصلوںکوداددیتے ہوئے انہیںاس بات کایقین دلاتاہوںکہ مشکل کی ہرگھڑی میںہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں عالمی برادری بھارتی افواج کے مظالم کانوٹس لے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج واپس بلائے آئے روزبھارت کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری کے نتیجہ میںنہتے اورمعصوم شہری شہیدہورہے ہیںلوگوںکی املاک کوبھی نقصان ہورہاہے بھارت مقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست دیکھ کرہوش کھوبیٹھاہے اورمعصوم بچوںکوبھی ٹارگٹ کرکے شہیدکررہاہے انہوںنے کہاکہ بھارت یادرکھے کہ آزادی کی اس جدوجہدمیںکشمیریوںکاخون شامل ہے اورکشمیریوںکاخون رنگ لائے گامقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :