پرانے حلقہ پی پی 22کے سردار عامر عباس ، راجہ غلام عباس نے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں دائر کر دیں

منگل 3 اپریل 2018 18:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) پرانے حلقہ پی پی 22کے سردار عامر عباس ، راجہ غلام عباس نے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں چکوال کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں دائر کر دیں۔

(جاری ہے)

ان کا موقف ہے کہ مذکورہ حلقہ بندیاں غیر فطری اور غیر منصفانہ ہیں۔ووٹروں کی منشا کے مطابق حق راہ دیہی استعمال کرنے سے روک کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی کی گئی ہیں۔