شرقپور روڈ پر لاہور کراچی سڑک کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف کیس ،لینڈ ایکوزیشن کلکٹر شرقپور کی عدم پیشی پر اظہار برہمی

منگل 3 اپریل 2018 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے شرقپور روڈ پر لاہور کراچی سڑک کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کے خلاف کیس میں لینڈ ایکوزیشن کلکٹر شرقپور کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 9اپریل کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے لاہور کراچی سڑک کی تعمیر کے لیے اراضی ایکوائر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ،اراضی ایکوائر کرنے کے لیے مالکان کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ ادا نہیں کیا جارہا ہے ،مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ ادا نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 9 14 18 اور 10 اے کی خلاف ورزی ہے ۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو ایکوائر کی جانے والی اراضی کا مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے ۔دوران سماعت فاضل عدالت نے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر شرقپور کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا اور 9اپریل کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :