برطانیہ نے شریف فیملی کی نیلسن، نیسکول کمپنیوں کاریکارڈنیب کوفراہم کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 اپریل 2018 18:31

برطانیہ نے شریف فیملی کی نیلسن، نیسکول کمپنیوں کاریکارڈنیب کوفراہم ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اپریل 2018ء) : احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف دائرریفرنسز میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،نیب نے شریف فیملی کی نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کاتمام ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے شریف فیملی کی جائیداد اور کمپنیوں کے دستاویزی ثبوت نیب کوفرام کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نے برطانوی حکومت سے شریف فیملی کی نیلسن اور نیسکول کاتمام ریکارڈ حاصل کرلیا۔

ریکارڈ میں لندن فلیٹس اور دیگرجائیداد کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے ڈی جی نیب بھی لندن میں موجود رہے۔برطانوی حکومت سے ملنے والا تمام ریکارڈ نیب احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔دوسری جانب شریف فیملی کی طرف سے بھی برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے ریگولائزیشن 2ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :