دبئی ، عبایا شاپ میں پاکستانی خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اپریل 2018 18:38

دبئی ، عبایا شاپ میں پاکستانی خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) دبئی میں کپڑا بیچنے والی ایک دکان میں پاکستانی کو خاتون کو چھیڑنے کے الزام میں عدالت کا سامنا کرناپڑ گیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق 22 سالہ پاکستانی جو کہ ایک کپڑے بیچنے والے دکان میں کام کرتا تھا نے عبایا خریدنے آئی ایک خاتون کو چھونے کی کوشش کی تھی جب وہ خاتون ٹرائل روم میں عبایا ٹرائی کر رہی تھی ۔

پاکستانی خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسنے جان بوجھ کر خاتون کو نہیں چھیڑا تھا۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے ایک سارجںٹ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی کو صبح 11 بجے گرفتار کیا تھا ۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ عبایا ٹرائی کر رہی تھی تو پاکستانی نے اسے چھونے کی کوشش کی تھی ۔ جس پر اسنے فوری طور پر دکان کی انتظامیہ کو اطلاع دی اور انہوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے پاکستانی کو گرفتار کرکے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے ۔ عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 29 اپریل کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :