وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے آزاد کشمیرحکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی ملاقات
منگل 3 اپریل 2018 18:57
(جاری ہے)
انہوں نے عالمی برادری اور خصوصاً آو آئی سی ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی جاری نسل کُشی کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ستر سالوں میں لاکھوں کشمیریوں کی شہادت کے باوجود بین الاقوامی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم و تشدد کے تمام حربے آزما رہا ہے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کو کچلنے کیلئے جس درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف بھارت کی جارحیت اور جنگی جنون علاقائی امن کے لئے انتہائی خطر ناک ہے جو کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری بھارت کے ظلم و تشدد اور جارحیت کا بڑے حوصلے اور عزم سے مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اپنے تمام حربوں کے باوجود نہ تو پچھلے 70 سال میں کشمیریوں کو حق خودارادیت کے پیدائشی حق سے دستبردار کرا سکا ہے اور نہ ہی آئندہ آنے والے وقت میں وہ اس حق کے حصول میں کشمیریوں کے اس عزم میں کمی لا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیور و بہادر کشمیری بھارت سے اپنا حق چھین کر رہیں گے اور بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ صرف اور صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نوازمیں ہی ہے۔ چوہدری طارق فاروق نے مسئلہ کشمیر پر وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت پر وفاقی حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.