پنجاب ایگزامینیشن لاہور نے 2018ء کے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 3 اپریل 2018 20:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) پنجاب ایگزامینیشن لاہور نے 2018ء کے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ، ضلع چکوال کے کل 21ہزار 881طلبا ء و طالبات جماعت پنجم کے امتحان میں شامل ہوئے جن میں سے 20ہزار 55کامیاب قرار پائے نتیجہ 91.65فیصد رہا ،جماعت پنجم کے امتحان میں محمد حماد محمڈن ایجوکیشن سسٹم لاوہ تحصیل لاوہ ضلع چکوال نے کل 500سو میں سے 485نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی ، آئیتہ مریم ، زیب گرلز ہائی سکول لاوہ ، تحصیل لاوہ ضلع چکوال نے 480نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی اور راحیلہ کوثر ، زیب گرلزہائی سکول لاوہ تحصیل لاوہ ضلع چکوال اور اذان علی ، یونیک پبلک سکول کلرکہار نے 478نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ضلع چکوال کے کل20266طلباء وطالبات جماعت ہشتم کے امتحان میں شامل ہوئے جن میں سی19676کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب95.93 فیصد رہا۔ صوبائی سطح پر جماعت ہشتم کے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب86.67 فیصد رہا۔ ضلع چکوال میں جماعت ہشتم کے امتحان میں فریحہ خان زیب گرلز ہائی سکول لاوہ، تحصیل لاوہ ضلع چکوال نے کل500 نمبر میں 483 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی۔ اقر اشمر، زیب گرلز سکول لاوہ تحصیل لاوہ ضلع چکوال نی482 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی اور عائشہ صدیقہ، حزیفہ پبلک سکول لاوہ، تحصیل لاوہ ، ضلع چکوال اور انوشہ اصغر زیب گرلز ہائی سکول لاوہ، تحصیل لاوہ ضلع چکوال نی480نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :