حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی بحری جہاز پر حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 3 اپریل 2018 20:06

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی بحری جہاز پر حملہ
ریاض (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اپریل 2018ء) حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حوثی باغیوں نے احمد عمر عرفہ نامی بحری جہاز کو البریج کےقریب نشانہ بنایا۔ یمنی بندرگاہ الحدیدہ کے قریب سے گزر رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں تیل بردار جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔ اب تک سعودی اتحاد نےحملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا۔ نہ ہی کسی قسم کے جانی نقصان سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :