لاہور، رانا مشہود کا پنجاب کے سکولوں میں نئی داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح

اس سال 26 لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل کیے جائیں گے،صوبائی وزیر تعلیم

منگل 3 اپریل 2018 21:44

لاہور، رانا مشہود کا پنجاب کے سکولوں میں نئی داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پنجاب کے سکولوں میں نئی داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس سال 26 لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگلا بجٹ انقلابی ہوگا۔قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں منعقد ہوئی خصوصی تقریب ہوئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پنجاب کے سکولوں میں نئی داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شعبہ تعلیم میں کیے گئے اقدامات کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گذشتہ نو سالوں میں تعلیم کے بجٹ میں دو سو فیصد اضافہ کیا۔اگلا بجٹ انقلابی ہوگا۔ اس سال 26 لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر میں تاخیر پر ان کا کہنا تھا کہ بجٹ جاری کردیا۔

مگر محکمہ سی این ڈبلیو کی کپیسٹی نہیں کہ وہ اتنے کمرے تعمیر کرسکے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ،، حکومت کے آخری دن تک ہماری ترجیح صحت اور تعلیم ہوگی۔داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب میں ،سیکرٹری سکول اللہ بخش ، سپیشل سیکرٹری سکول حسن اختر ،ایم ڈی پیف ،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بشیر احمد گورایہ اور ڈی ای او احسان الحق بھی موجود تھے۔