لاہور،میں قائم تمام داخلی و خارجی راستوں کی کارکردگی و استعدادِ کار کے حوالہ سے خصوصی اجلاس

منگل 3 اپریل 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) ایس پی مجاہدوڈولفن سکواڈندیم کھوکھر نے صوبائی دار الحکومت میں قائم مستقل داخلی و خارجی راستوں کی کارکردگی و استعدادِ کار کے حوالہ سے خصوصی جائزہ لیااجلا س میں تمام ناکہ جات کی فزیبلٹی کے تناسب سے ناکوںپر تعینات اہلکاروں کی پیشہ وارانہ ضروریات و کمی نفری جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور بالخصوص ناکو ں کی مجموعی کارکردگی کے ملاحظہ کے دوران غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل ناکہ انچارجز کی سرزنش کی وہ آج یہاں قربان لائنز میں ایک ملٹی میڈیا اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جہاں پر خصوصی طور پر پاور پوائنٹ سلائیڈز کے ذریعے ہر ایک ناکہ کی فردافردا کارکردگی کو ڈسپلے کیا گیاجہاں پر ڈی ایس پی صدر اورماڈل ٹائون کو اپنی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس کے دوران 06ماہ سے زائد ایک ہی ناکہ پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو ری شفل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر دستیاب جدید سرویلنس سسٹم سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے ناکہ پر موجود تمام اہلکار کسی بھی صورت گروپ کی شکل میں اکٹھے نہ ہوں انہوں نے سپروائزری آفیسرز کو حکم دیا کہ وہ تمام ناکہ جات پر جدید اسلحہ و ایمونیشن، بائیو میٹرک و سرویلنس سسٹم و دیگر آلات کی درست حالت میں موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیںاور ہر ناکہ پر بیک اپ سیکیورٹی کے لیے 02موٹر سائیکلز ہر وقت سٹینڈ بائی رکھیں۔

تمام اہلکار بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں گے اور اسی طرح خاص طور پر تمام ناکہ بندی پوائنٹ پر CCTVکیمروں کا فوکس درست سمت میں رکھا جائے اور چیکنگ کی ریکارڈنگ کو محفوظ بنایا جائے ایس مجاہدو ڈولفن ندیم کھوکھر نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز و دیگر سپروائزری آفیسرز پر زور دیا کہ ناکہ جات پر موجود اہلکاروں کا ٹرن آئوٹ مثالی ہونا چاہیے۔

تمام اہلکاربمطابق پیٹرن یونیفارم میں نظر آئیں دوران ڈیوٹی ان کے زیر استعمال اسلحہ و ایمونیشن کسی طور پر کم نہیں ہونا چاہیے۔شہریوں کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی کے پیش نظر فورس کی تعیناتی انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ کی جائے اور یہ اہلکار ناکہ جات کی خصوصیات اور فزیبلٹی کے حساب سے بالترتیب تعینات کیے جائیںتاکہ آنے جانے والی وہیکلز کے علاوہ مشکوک اشخاص پر بھی کڑی نگاہ رکھی جا سکے جس سے ٹریفک کے بہائو میں خلل نا پڑے انہوں نے انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ نرم رویہ روا رکھیںانہیں اس بات کا احساس دلائیں کہ چیکنگ اور تلاشی وغیرہ کو اپنی ہتک نا سمجھا جائے کیونکہ اس میں شہریوں کی اپنی بھلائی وجان واملاک کی حفاظت پنہاں ہے اور تمام تر کوششیں صرف اور صرف شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کیلئے کی جاتی ہیںاور اس احساس کواجاگر کریں کہ پولیس ان کے جان ومال کی اصل محافظ ہے انہوں نے کہاکہ ناکہ پر موجود ٹریکنگ موبائلز وڈیوائسز سے مستفید ہوتے ہوئے سماج دشمن عناصر ومشکوک افراد و وہیکلز پر کڑ ی نگاہ رکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :