وزیر قانون پنجاب رانا ثنائ اللہ کی گاڑی نان کسٹم پیڈنکلی
منگل 3 اپریل 2018 22:46
(جاری ہے)
رانا ثنائ اللہ خاں کے زیر استعمال گاڑی نان کسٹم پیڈ اور ایکسائز میں نان رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ایک مقامی جریدے کی خصوصی رپورٹ میں کیا گیاہے جبکہ رانا ثنائ اللہ خاں یا انکے ترجمان کی طرف سے اس کی تردید بھی نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ اس نان کسٹم پیڈ گاڑی پر ملک کے مختلف حصوں کا سفر کرتے رہے ہیں۔ فیصل آباد اور لاہور کا سفر کرتے رہے ہیں۔ گاڑی کے نان کسٹم پیڈ اور ایکسائز میں نان رجسٹرڈ ہونے کے باوجود کسی قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ان سے پوچھ گچھ کی اور نہ سکیورٹی اداروں نے ہی اس کا نوتس لیا۔ نان رجسٹرڈ گاڑی لاہور کی سڑکوں پر پھرتی رہی اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بھی اس کو چیک نہ کرسکی۔رانا ثنائ اللہ خاں کے نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے پر اداروں کی ’’اعلیٰ‘‘ کارکردگی تو سامنے آئی ہی ہے جبکہ خود قانون کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے قانون کے وزیر کا قانون کا احترام کرنے کا ثبوت بھی سب کے سامنے آگیا ہے۔ کئی سالوں سے مسلسل نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال کرنے سے خود رانا ثنائ اللہ کے علاوہ محکمہ کسٹم ‘ پولیس‘ ٹریفک وارڈنز ‘ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر صوبائی اور وفاقی اداروں کی اعلیٰ کارکردگی بھی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.