وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا

پالیسی کے تحت پریس کلب کو اس کا متعین شئیر جاری کرنے کا یقین دلایا

منگل 3 اپریل 2018 22:46

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سوات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور پالیسی کے تحت پریس کلب کو اس کا متعین شئیر جاری کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت صوبہ بھر کے پریس کلبوں کو امدادی گرانٹ دی جارہی ہے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ایک سادہ تقریب میں سوات پریس کلب کی نئی کابینہ سے حلف لیا گیا صوبائی وزیر محمود خان،وزیراعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر امجد او ر ایم پی اے فضل حکیم بھی تقریب میں موجود تھے پریس کلب کی طرف سے متعدد مطالبات پیش کئے گئے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ چونکہ اس وقت نئے انتخابات سر پر ہیں اور حکومت کی مدت اپنے اختتام پر ہے، اس صورت میں مطالبات کرنا اور حکومت کی طرف سے وسائل کی فراہمی مناسب نہیں ہے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کی حکومت نے پریس کلبوں کی مالی امداد کیلئے پالیسی کے رہنما اصول دیدئیے ہے تاکہ صحافیوں کو مالی امداد کے حصول کیلئے حکومت اور اراکین صوبائی اسمبلی کے پیچھے بھاگنا نہ پڑے امداد کی فراہمی کا خودکار طریقہ وضع کیا گیا ہے تاکہ کسی سے ناانصافی نہ ہوانہوں نے کہا کہ اب میڈیا کے تمام پہلوئوں پر مشتمل پالیسی موجود ہے جس پر عمل درآمد کیا جائے گا محکمہ اطلاعات صحافتی برادری کی فلاح اور امداد کیلئے پالیسی کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گا پریس کلبوں کو سابقہ گرانٹس کا حساب دینا ہو گا اور محکمہ اطلاعات نئی گرانٹ کی اجازت دے گا۔

(جاری ہے)

یہ فنڈنگ کسی بھی ضلع کے پریس کلب کے سائز یعنی حصہ بقدرجثہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم نئے انتخابات کی طرف جارہے ہیںاور اس وقت کسی بھی قسم کی مدد اور تعاون سیاسی مدد او تعاون کے مترادف ہوگا جبکہ صوبائی حکومت اس قسم کی سوچ ، پالیسی اور طریقہ کار کو ہمیشہ کیلئے دفن کر چکی ہے اصول ،اصول ہوتے ہیں جو سب کیلئے اور ہمیشہ کیلئے ہوتے ہیں ہم نے اصولوں کی پیروی کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے امداد کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کیلئے شیشے کی طرح شفاف طریقہ کار وضع کیا ہے اس پر عمل درآمد ہونا چاہئے اور محکمہ اطلاعات اس سلسلے میں سہولت فراہم کریگا پرویز خٹک نے اس موقع پر عوامی نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے عوامی رابطہ مہمات میں کردار ادا کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں عوامی فلاح کی سرگرمیا ں یقینی بنائیں عوام کے ساتھ روابط اور نمائندوں کی ترغیبی مہارت پارٹی، عوام اور صوبے کیلئے بہت سودمند ثابت ہوگی کیونکہ یہی وہ راستہ ہے جو صوبائی حکومت نے تبدیلی اورگورننس کی بہتری کیلئے اختیار کیا ہے اور جس کا حقیقی معنوں میں نفاذ یقینی بنایا گیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی میں حائل مخصوص مائنڈ سیٹ کی تبدیلی اور سٹیٹس کو کی مکمل شکست کیلئے طویل جدوجہد چاہئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ درست حکمت عملی اور اعلیٰ سطح کے عزم کے ذریعے وہ معاشرے میں استحصالی قوتوں کے خلاف غریب کا کیس ضرور جیتیں گے۔

متعلقہ عنوان :