لاہور پریس کلب گورننگ باڈی کا دورہ صحافی کالونی،مسائل کا جائزہ لیا

منگل 3 اپریل 2018 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے صحافی کالونی کا دورہ کیا اور مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری عبد المجیدساجد نے کہاکہ صحافی کالونی میں کسی بھی قبضہ مافیا گروپ کو اجاز ت نہیں دی جاسکتی کہ وہ صحافیوں کے پلاٹوں پر قبضہ کرکے انکی حق تلفی کریں ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قبضہ مافیا سے تمام پلاٹس واگزار کرائے جائیں گے اور قبضہ مافیا کو ہر پلیٹ فارم پر آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

بی بلاک میں قبضہ مافیا کی جانب سے تقر یبًا آٹھ مختلف پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا اور وہاں ہونے والے کا م کو روک دیا گیا ۔ گزشتہ روز صحافی کالونی بی بلاک میں قبضہ مافیا کی جانب سے زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کو نا کام بنانے کے دوران پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے سینئرنائب صدر مجتبیٰ باجوہ،سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ،ممبرز گورننگ باڈی علی شیراز ، قیصر رشیدبٹ، نواب مقبول،سینئر صحافی آصف چوہدری سمیت صحافیوں نے صحافی کالونی کا دورہ کر تے ہوئے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکورٹی انچارج کیپٹن (ر) انور زیب نے کالونی کی سیکورٹی اور گذشتہ روز رونماہونے والے واقعہ کے حوالے سے گورننگ باڈ ی کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :