چیچہ وطنی میں لڑکی اچانک لڑکا بن گئی ، اہل خانہ نے نام بھی تبدیل کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 3 اپریل 2018 23:15

چیچہ وطنی میں لڑکی اچانک لڑکا بن گئی ، اہل خانہ نے نام بھی تبدیل کر دیا
چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 03اپریل 2018ء):چیچہ وطنی میں لڑکی اچانک قدرتی طور پرلڑکا بن گئی ،جنس تبدیل ہونے پر اہل خانہ خوشی سے نہال،لڑکی کا نام بھی تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سائنس نے اسقدر ترقی کر لی ہے کہ وہ انسان کی جنس تک تبدیل کرنے کی صلاحیت تک حاصل کر چکی ہے مگر چیچہ وطنی کے قصبہ کسسوال میں کچھ ایسا ہوا کہ لڑکی نے آپریشن بھی نہ کروایا اور اسی جنس قدرتی طور پر تبدیل ہو گئی۔شازیہ مسیح قدرتی طور پر لڑکی سے لڑکا بن گیا۔ جس پر لڑکے کے والدین اور بھائی مائیکل مسیح نے خوشی کا اظہار کرتے بتایا کہ اب ہم نے شازیہ کا نام تبدیل کر کے شمعون مسیح رکھ دیا۔ اطلاع ملتے ہی علاقہ بھر سے لوگ اسے دیکھنے کیلئے پہنچ گئے۔