ازیہ حسن کی 53ویں سالگرہ:گوگل کا ڈودل کے ذریعے سالگرہ پر نازیہ حسن کو خراج تحسین

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 3 اپریل 2018 23:22

ازیہ حسن کی 53ویں سالگرہ:گوگل کا ڈودل کے ذریعے سالگرہ پر نازیہ حسن کو ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 03اپریل 2018ء):نازیہ حسن کی 53ویں سالگرہ منائی گئی،گوگل نے ڈودل کے ذریعے سالگرہ پر نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق مشرقی کوئل نی3اپریل 1965 کو کراچی میں آنکھ کھولی جن کی دلوں کو چھوتی آواز اور سروں نے مغربی دنیا کو بھی دیوانہ بنایا۔حسن و سادگی کا پیکر نازیہ حسن نے کیرئیر تو پروگرام کلیوں کی مالا سے شروع کی۔

15 برس کی عمر میں بالی وڈ مووی قربانی کے لیے گیت گنگنایا اور پھر شہرت کے آسمان پر پہنچ گئیں۔پاک بھارت میں پاپ میوزک متعارف کرانے کا سہرہ نازیہ حسن کے سرہی جاتا ہے۔نازیہ حسن 13اگست 2000 میں کینسر کے مرض کے باعث مداحوں سے جدا ہوئیں اور یہ ان کی یادیں ہی ہیں کہ نازیہ کا کوئی گیت اب تک پرستاروں کے ذہنوں سے نکلا نہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب معروف سرچ انجن گوگل نے نازیہ حسن کو ان کی 53 ویں سالگرہ پرانہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔

اس موقع پراپنے پیغام میں گوگل نے کہا کہ نازیہ حسن سے دنیا متاثر تھی اورخطے میں ان کی مداحوں میں پسندیدگی بہت کم لوگوں کو حاصل ہوئی ہے۔نازیہ حسن کے ان کے بھائی زہیب حسن کے ساتھ گانوں کے 65ملین ریکارڈ پوری دنیا میں فروخت ہوئے۔ان کا گایاہوا واحدانگریزی گانا ڈریمر دیوانے برطانوی گانوں کی رینکنگ میں بھی آیاتھا۔انھوں نے 15سال کی عمر میں آپ جیساکوئی میری زندگی میں آئے گاناکر جنوبی ایشیا میں دھوم مچادی تھی اور ان کا یہ گانا بھارتی فلم قربان میں بھی شامل ہوا اور اس گانے پر انھیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازاگیا۔ اور وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر ترین گلوکارہ تھیں۔