ملک میں مدارس جامعات کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچاسکتا،وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف

منگل 3 اپریل 2018 23:32

وہاڑی ۔ 03اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی کالونی میں 150حفاظ قرآن کی دستاربندی کی تقریب منعقدہوئی جس کی صدارت مولاناظفر احمدقاسم نے کی ، تقریب میں ملک بھر کے جید علماء کرام نے شرکت کی،تقریب کے خصوصی مہمان سردارمحمد یوسف وفاقی وزیر برائے مذہبی امور تھے ،وفاقی وزیرمذہبی امور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مدارس جامعات کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچاسکتا،تمام مکاتب فکرکواکٹھاکرنے کی کوشش جاری ہے ،پاکستان میں اسلام اوردین کے لئے بہت کام ہورہے ہیں ،سرکاری طورپرحج کرنے کے اخراجات ساڑھے تین لاکھ سے کم کرکے 2لاکھ 75ہزار وپے کردیئے گئے ہیں جبکہ قرآن بورڈ کانوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیاہے،۔

(جاری ہے)

علماء مشائخ کونسل کاقیام عمل میں لایاگیاہے جس میں ملک بھر سے مختلف مسا لک اورتاجروں کے نمائندوں کو شامل کیاگیاہے ۔تقریب میں مولاناطارق جمیل نے بھی خصوصی خطاب کیا،آخرمیں مولاناظفر احمد قاسم کاخصوصی شکریہ اداکیااورکہاکہ فرقہ واریت ختم کرنے اوراسلام کے مطابق زندگی گزارنے پرزوردیا،150حفاظ قرآن کی دستار بندی کی گئی جس میں سب سے کم عمر حافظ محمد شعیب بھی تھے جن کی عمر9سال ہے ،مولاناطارق جمیل نے اسناد تقسیم کی ۔

متعلقہ عنوان :