بگنوتر پولیس کا ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے

منگل 3 اپریل 2018 23:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) بگنوتر پولیس نے ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بگنوتر طارق خان نے ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو عدد کلاشنکوف، تین پستول، ایک بندوق اور 70 کاتورس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور کرایہ کے مکانات کی رجسٹریشن بھی چیک کی گئی۔

متعلقہ عنوان :