ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی کینٹین میں باسی کھانا کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی

منگل 3 اپریل 2018 23:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی کینٹین میں باسی کھانا کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ ہسپتال کے انتظامی افراد کمیشن کے عوض کینٹین کا ٹھیکہ دیکر خاموش تماشائی بن گئے۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے ہمراہ آنے والے لواحقین کے مطابق کینٹین کا ٹھیکیدار باسی کھانے فروخت کر کے مریضوں اور ان کے لواحقین میں بیماریاں بانٹ رہا ہے۔

اس حوالہ سے متعلقہ افسران کو بھی آگاہ کیا گیا مگر شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی کینٹین ہر مرتبہ کمیشن مافیا کی آشیرباد پر ٹھیکے پر دی جاتی ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے افسران نے عوامی شکایات کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں، مریضوں اور ان کے لواحقین نے صوبائی وزیر صحت سمیت سیکرٹری صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :