ہزارہ یونیورسٹی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکالر اختر اقبال نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کیا

منگل 3 اپریل 2018 23:43

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکالر اختر اقبال نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع کیا۔ ان کے تھیسز کا عنوان"Barriers in conducting research at post graduate level in public and private sector universities of Khyber Pakhtunkhwa" تھا۔

(جاری ہے)

اختر اقبال کے تھیسز کی ایویلویشن برطانیہ اور ترکی کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے کی جبکہ یونیورسٹی کے ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے اختر اقبال کے سپروائز کے فرائض سرانجام دیئے۔

سکالر اختر اقبال نے پی ایچ ڈی ڈیفنس کے موقع پر شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے اور ریسرچ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنی تحقیق میں خیبر پختونخوا کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویٹ سطح پر تحقیقی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو موضوع بحث بنایا ہے۔ اختر اقبال کے پی ایچ ڈی ڈیفنس کے موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے سربراہان، سکالرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔