محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر لاہور اور سرگودھا میں لیڈی کونسلروں کا تربیتی پروگرام جاری

بدھ 4 اپریل 2018 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر لاہور اور سرگودھا میںلیڈی کونسلروں کا تربیتی پروگرام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین کونسلروں کو اس تربیتی پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کے خواتین کی فلاح و بہبود اور با اختیار بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔خواتین کونسلر تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے علاقوں میں خواتین کو ان اقدامات سے آگاہ کریں گی ۔ تربیتی پروگرام 18اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :