لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پربیرون ملک بھجوائی گئی دولت واپس لانے کیلئے دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 4 اپریل 2018 16:15

لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پربیرون ملک بھجوائی گئی دولت واپس ..
لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے غیر قانونی طور پربیرون ملک بھجوائی گئی دولت واپس لانے کیلئے دائردرخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا، بدھ کو عدالت کے رو برودرخواست گزارتحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بھاری رقوم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے جانے سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے اور حقیقی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، انہوں نے ا ستدعا کی کہ عدالت بیرون ملک منتقل کی گئی دولت واپس پاکستان لانے کے احکامات صادر کرے،جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔