لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کے کوٹہ پر بھرتیوں کے حوالے سے حکم امتناعی میں آج تک توسیع کر دی

بدھ 4 اپریل 2018 16:15

لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کے کوٹہ پر بھرتیوں کے ..
لاہور۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کی کوٹہ پر بھرتیوں کے حوالے سے حکم امتناعی میں آج جمعرات تک توسیع کر دی، بدھ کو دوران سماعت درخواست گزار کومل ظفرکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی آئی اے پائلٹس کی بھرتیوں میں خواتین کو پالیسی کے خلاف نظر انداز کیا گیاجو پی آئی اے پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پالیسی کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات صادر کرے،عدالتی حکم کے باوجود پی آئی اے کے ریکروٹمنٹ منیجر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے حکم امتناعی میں پانچ اپریل تک توسیع کر دی، عدالت نے ریکروٹمنٹ منیجر پی آئی اے کو جواب سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت آج ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :