کے یو جے دستورسالانہ انتخابات اب21اپریل کوہوں گے

پی ایف یو جی(دستور) کی لاہور میں منعقد ایف ای سی کے سبب انتخابات کا شیڈول تبدیل کیا گیا،حامد الرحمن

بدھ 4 اپریل 2018 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا ہنگامی اجلاس صدر سید افضال محسن کی صدارت میں منعقد ہوا ، سیکریٹری کے یو جے حامد الرحمن نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( دستور ) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل ( ایف ای سی ) 13،14اور 15اپریل کو لاہور میں منعقد ہو رہی ہے اور کے یو جے کے انتخابات 14اپریل کو منعقد ہو رہے ہیں ، ایف ای سی کی وجہ سے انتخابات متاثر ہو سکتے ہیں ، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اب کے یو جے کے سالانہ انتخابات برائے سال 14اپریل کے بہ جائے 21اپریل 2018کو منعقد ہوں گے اور کے یو جے کے فیصلے سے چیئرمین الیکشن کمیٹی عطا محمد تبسم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جنہوں نے انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے از سر نو شیڈول جاری کردیاہے ،شیڈول کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکی مجلس عاملہ کی 17 نشستوںکے لیے کاغذات نامزدگی اب 10اپریل 2018 بروزمنگل کو ،سہ پہر3بجے تاشام 7بجے کراچی پریس کلب میں وصول کیے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی ضمنی فہرست 11اپریل،اسکروٹنی 12اپریل،اعتراضات کی سماعت14اپریل ، درست کا غذات نامزدگی کی حتمی فہرست 15اپریل ،انتخابات سے دستبرداری اورانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست17اپریل 2018کو جاری کی جائے گی ، انتخابات کے لیے پولنگ 21اپریل2018 بروزہفتہ صبح10بجیتا شام 5 بجے ہو گی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے یو جے کا سالانہ اجلاس عام بھی الیکشن والے دن 21اپریل کو شام 5بجے منعقد ہوگا، جس میں سالانہ کارکردگی اور فائنانس رپورٹ پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :