بلدیہ عظمیٰ لاہور کا رمضان المبارک میں 41 رمضان بازار لگانے کافیصلہ

بدھ 4 اپریل 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے آئندہ رمضان المبارک کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 41 رمضان بازار لگانے کافیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں مذکورہ رمضان بازار لاہور کے تمام زونوں کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے جہاں سے لاہو ر کے شہری سستی اور معیاری اشیاء خرید سکیں گے لگائے جانے والے رمضان بازاروں کی سیکورٹی کے حوالے سے بلدیہ عظمی لاہور نے ایک مراسلہ سی سی پی او لاہور کو جاری کردیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ رمضان بازاروں کے انعقاد کے موقع ان بازاروں میں آنے والے شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سیکورٹی فراہم کی جائے جبکہ رمضان بازاروں میں واٹر کولروں و پنکھوں کے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :