لاہور ،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرامیگریشن حکام کی کارروائی

ترکش ائیر لائنز کے ذریعے لاہور پہنچنے والے دو پاکستانی مسافر گرفتار

بدھ 4 اپریل 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرامیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ترکش ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچنے والے دو پاکستانی مسافروں کوگرفتار کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ ایف آئی اے کے انسداد سمگلنگ سیل نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں دونوں ملزمان جن کے نام سامنے نہیں آسکے کے حوالے سے امیگریشن حکام کاکہنا ہے کہ ایک ملزم غیر قانونی طور پر ترکی گیا تھا جبکہ دوسرا ملزم سزاء یافتہ ہے جو ترکی کے دارالحکومت استنبول سے ترکش ائیرلائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :