لاہور،محکمہ تحفظ ماحولیات نے چوہدری سٹیل ملزکو سیل کر دیا

بدھ 4 اپریل 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) محکمہ تحفظ ماحولیات نے شمالی لاہور میں ایک کارروائی کرتے ہوئے چوہدری سٹیل ملزکو سیل کر دیا ہے محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق مذکورہ سٹیل مل علاقے میں چھوڑے جانے والے زہریلے دھوئیں کی وجہ سے آلودگی پیدا کرنے کا باعث بن رہی تھی محکمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے چوہدری سٹیل ملز مالکان کو دوماہ قبل نوٹس جاری کرتے ہوئے مل کے معاملات کو درست کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں لیکن مل مالک نے ان کے نوٹس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور اپنا کام جوں کا توں رکھا محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آلودگی کا باعث بننے والی ملوں و کارخانوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :