انکلیوسو انشورنس تک رسائی کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کا لاہور میں انعقاد کیا گیا

بدھ 4 اپریل 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور مائیکرو انشورنس نیٹ ورک کی جانب سے مشترکہ طور پر انکلیوسو انشورنس تک رسائی کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح پاکستان مائیکرو فنناس نیٹ ورک کے چیئرمین سید ندیم حسین نے کیا۔ کانفرنس میں انشورنس اور کارپوریت سیکٹر سے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ندیم حسین نے انشورنس پراڈکٹس میں جدت لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لائف اور ہیلتھ انشورنس کے علاوہ بھی الگ سے انشورنس کی پراڈکٹس متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔ مائیکرو انشورنس نیٹ ورک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر Katharine Pulvermacher کی جانب سے مائیکرو انشورنس انڈسٹری کے حوالے سے ایک سرسری جائزہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ کس طرح انکلیوسو انشورنس کی بدولت ایس ڈی جیز کے ٹارگٹس حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکلیوسو انشورنس کا مقصد یہ کہ کسی بھی گھر میں مالی پریشانی کے بعد بھی افراد غربت کا سامنا نہ کریں اور دوبارہ آسانی سے بہتر زنددگی کی طرف لوٹ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مائیکرو انشورنس کی بدولت کم آمدن والے طبقات زیادہ محفوظ اور بہتر طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

پینل ڈسکشن میں ایکسپرٹس نے قابل فہم پراڈکٹس متعارف کروانے اور صارفین کے لیے بہتر آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر سیشن سے صتیٹ بنک آف پاکستان، ایس ای سی پی اور پائیکرو فنانس انڈسٹری کے بڑے ناموں نے مائیکرو انشورنس اور دیگر ایشوز کے حولاے سے بحث کی۔ اس بحث کی بدولت پالیسی میکرز کو موقع ملا کہ انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز کی بات سنیں ۔

متعلقہ عنوان :